افغان صد ر کے محل میں 20 کے قریب ملازمین کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے

کابل: افغان صدر اشرف غنی کے محل میں تقریباً20ملازمین کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، یہ بات دو اہلکاروں نے گزشتہ روز اے ایف پی کو بتائی، تاہم ابھی تک، ا س کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ صدر خود بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہوں۔ ایک حکومتی اہلکار نے کہا ہے کہ صدارتی محل میں 20افراد کووڈ19سے متاثر ہوئے ہیں۔ یاہم، س بات کو چھپایا جارہا ہے تاکہ خوف نہ پھیلے۔ ایک دوسرے اہلکار نے تعداد کی تصدیق کی، اور کہا کہ صدر کے انتظامی دفتر کے مزید12افراد بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا اور سوالات وزارت صحت کو بھیجنے کا کہا، جس نے بھی تبصرہ نہیں کرنا تھا، اور کہا کہ اس نے مریضوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں