مکران ڈویژن سمیت بلوچستان کے مظلوم معصوم عوام کو حقوق دلاکر رہیں گے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ:جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری بلوچستان کو حق دو کے روح روا ں حضرت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ مکران ڈیژن سمیت بلوچستان کے مظلوم معصوم عوام کو حقوق دلاکر رہیں گے۔بلوچستان سے سوتیلی ماں کا سلوک وفاق کیساتھ صوبائی نااہل حکمران بھی کر رہے ہیں ہمارے جائزمطالبات حل نہیں ہوئے تو15نومبر کو وائی گوادر پر عوامی انقلابی دھرنادیا جائیگا گوادر یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی کا خیر مقدم کریں گے۔مقدمے،پابندیاں اور گرفتاریاں ہماراراستہ نہیں روک سکتا یہ ہزاروں لاکھوں لوگوں کی عوامی انقلابی تحریک ہے ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں جائزآئینی قانونی مطالبات منوانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ان خیالات کاا ظہارانہوں نے ہزاروں نوجوانوں لوگوں کے ہمراہ ملافاضل چوک گوادر میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوں نے اس موقع پر عوامی چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم حکومت کو مزید دو ہفتوں کاوقت دیتے ہیں وہ بھی اس لیے کہ صوبائی حکومت کا قائد ایوان تبدیل ہوا نئے قائد ایوان بھی ہمارے جائز مطالبات پر غور کریں اور عوامی مسائل مشکلات اورپریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اس سے فوری حل کریں بصورت دیگر مظلوم عوام کے دیرینہ سلگتے جائزمسائل کے حل اور مطالبات منوانے تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی ہمار ادھرنا مطالبات منوانے تک جاری رہیگا اس موقع پر انہوں سے شرکاء سے ہاتھ اُٹھاکر ساتھ دینے اور مطالبات منوانے تک دھرنادینے کیلئے عہد لیا۔ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں ایف سی صوبے کے عوام کو انسان نہیں سمجھتے چیک پوسٹوں پر تذلیل کی جارہی ہے۔فش ریزسمیت بارڈرٹریڈ بارباربندش جیسے مسائل درپیش ہیں۔بے روزگاری غربت،بجلی وگیس کے لوڈشیڈنگ،وولٹیج کمی بیشی،ناجائزبلنگ کی وجہ سے عوام پریشان اور نہ ختم ہونے والے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں بلوچستان میں موٹروے، دورویہ سڑکیں،میٹروبس،اورنج لائن ٹرین پر ہماراکیوں حق نہیں یہ سہولتیں کیوں ہمارے لیے ممنوعہ ہیں ہم حقوق لے کر ہی رہیں گے عوام اس جدوجہد میں ہمارے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں