چیئرمین صادق سنجرانی کی خاران دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات بھی کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


