کورونا وائرس کی نئی لہر کے لیے مئی کا مہینہ اہم ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد:چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے لیے مئی کا مہینہ اہم ہے، مئی کے مہینے میں کڑی نگاہ رکھنا ہوگی۔ایک انٹرویومیں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے کہا کہ وبا سے نمٹنے کیلئے انتظامات جاری ہیں، ملک بھر میں انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں ہزاروں بیڈز تیار ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم ا ے نے کہاک صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں میں ہوٹل بھی بک کروائے جاچکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ پاکستان میں حکومت اور نجی سیکٹرکے پاس 4 ہزار وینٹی لیٹرز ہیں جن میں سے 1300 کے قریب وینٹی لینٹرز کورونا مریضوں کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 8 ہزار 219 ہوچکی ہے جن میں سے 168 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں