کوئٹہ، منشیات کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر عمر قیدکی سزا،50ہزار روپے جرمانہ
کوئٹہ:انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کو ئٹہ کے جج جنا ب عبدالقیوم نے منشیات بر آمدگی کے مقدمہ میں نا مزد ملزم کو جر م ثابت ہو نے پر عمر قید اور 50ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنا دی۔انٹی نا ر کوٹیکس فورس کی جا نب سے مقدمہ کی پیروی اسپیشل پبلک پراسیکوٹر عبدالواحد کاکڑ نے کی۔استغاثہ کے مطابق ملزم عبدالرحیم کو سال 2020ء کے دوران انٹی نا ر کو ٹکس فورس نے 12کلو گرام چرس بر آمد گی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا تھا گزشتہ روز عدالت کے جج نے ملزم عبدالرحیم کوزیر دفعہ 9 سی کے تحت منشیات بر آمد گی کا جرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور 50ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 3ما ہ قید بھگتنا ہو گی۔
Load/Hide Comments


