جدید دور میں بھی ہم زہنی پسماندگی اور جہالت کا شکار ہیں ، بی ایس او پجار
جدید ساٸینس ٹیکنالوجی کے دورمیں جہاں دنیا میں بسنتے والےاقوام یکجا ہوکر باقی اقوام سے نمردازما ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے نٸے منازل طے کررہی ہے وہی ہم آج بھی محض ذہنی پسماندگی جہالت تقسیم در تقسیم کا شکار ہے
بی ایس اوپجار ۔
بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ بلوچ قوم تاریخ کی بدترین دور سے گزر رہی ہے بلوچ قوم ایک منفرد محلہ وقوع رکھنے کے ساتھ ساتھ قدرتی وساٸل سے مالامال دھرتی کے مالک ہونے کی وجہ سے دنیا کی نظرے ان پر جمی ہوٸی ہے استعماری قوتیں بلوچ قوم کو اپنی سرزمین سے بےدخل کرنے و ان پر مکمل قبضہ جمانے کی تمام حربے استعمال کررہے ہیں وہی ہمارے درمیاں کچھ سیاسی مداری اپنی سیاسی دوکانداری چمکانے کے لیے بلوچ قوم میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ جدید ساٸینس ٹیکنالوجی کے دورمیں جہاں دنیا ترقی کے نٸے منازل طے کررہی ہے وہی ہم آج بھی محض دروغ گوٸی دھوکہ فریب سے انتشار پھیلا کر بلوچ قوم کو تاریکیوں کی جانب دھکیل رہے ہیں اگر آج ہم نے بلوچ قوم کو جدید ساٸینسی شعوری علمی بنیادوں پر جدوجہد کے لیے منظم نہ کیا تو بلوچستان کو اپنی کالونی بناکر سرزمین کو لوٹنے والے سامراجی قوتوں کو یہاں قبضہ جمانے سے کھبی رک نہیں پاٸینگے ۔
ترجمان نے جاری کرہ بیان میں کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نفرت انگیز جملے کسنے جذباتی بیانیہ دینے کے بجاٸیں تحمل مزاجی بردباری دراندیشی شعوری بحث مباحثہ کے ذریعے اپنے اختلافات کا حل نکال کر قوم کو یکجا کرنے و دنیا کے باقی اقوام کی طرح روشن خیال ترقی پسند سوچ کو پروان چڑھاکر عظیم قوم بنانے کی جدوجہد کرنی چاٸیے کیونکہ تاریخ گواہ ہے وہی قومیں ترقی کے منازل طے کرکے دنیا میں اپنی شناخت برقرار رکھی جنہوں نے موجودہ حالات کو بہتر طریقے سے جانچ کر ان کے مطابق اپنی حکمت عملی تہ کی ہے اور وہ اقوام جو دنیا سے آنکھیں چرا کر محض کچھ مراعات کی خاطر آپس میں تقسیم درتقسیم کا شکار رہ کر ٹانگیں کھینچنے اورایک دوسرے کو نیچا دیکھانے میں لگےرہیں ہے وہ صف ہستی سے مٹ گٸے ہیں ہمیں تاریخ کا جاٸزہ لیکر اپنے لیے سمیت تہ کرکے ایسی راہ اپنانی چاٸیے جہاں سے کل ہمیں کامیاب و روشن مستقبل نظرآٸیں ۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ بی ایس او پجار روز اول سے جذباتی نعروں کھوکھلے دعووں کی نفی کرتےہوٸیں علمی شعوری جدوجہد کاحصہ رہا ہے ہم نے ہمیشہ ان خیالات کی حوصلہ شکنی ہے جو بلوچ قوم کو انتشار و تقسیم کی طرف لیں جاٸیں ۔
بی ایس او پجار تمام طلبہ تنظیموں سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ سب آٸیں قوم کی عظیم تر مفادمیں اپنے اندر تمام اختلافات بھول کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرکے قومی تحریک کو مضبوط کریں تاکہ ہم صدیوں پہلے اپنے آباواجداد کی قربانیوں سے حاصل کرکے عظیم بلوچستان کا دفاع کرکے اپنے قوم کو زندہ و جاویداں قوم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔۔
جاری کردہ مرکزی ترجمان بی ایس او پجار


