پیپلز پارٹی زلزلہ متاثرین کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیگی، میر چنگیز جمالی

ہرنائی: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی نے کہاکہ پیپلزپارٹی زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن کوشش کریگی پارٹی کے چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہرنائی میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے اور انکی مدت کرنے امدادی سامان کے کئی ٹرک ہرنائی بجھوائے تھے جنہیں تقسیم کرنے کیلئے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ودیگر کے ہمراہ ہرنائی کا دورہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہرنائی میں زلزلہ متاثرین میں 4 ہزار خیمے اور ہزار کمبل پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات پر سندھ حکومت کے توسط سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے امداد سامان ہرنائی زلزلہ متاثرین کے لئے روانہ کیا تھا، ہرنائی کی عوام نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،صدر آصف علی زرداری سندھ حکومت اور پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت نے زلزلہ متاثرین کا مفت علاج کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت ہرنائی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے متاثرہ بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے نپاکستان پیپلزپارٹی ہرنائی زلزلہ متاثرین کی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے، اس موقع پر ضلع ہرنائی کے صدر محمد یاسین خان ترین،جنرل سیکرٹری ملک شین گل، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان آچکزئی،رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ،صوبائی رہنما قاسم آچکزئی،جہانگیر ترین،شازیب بھٹو،حاجی نور محمد ترین،ایاز جمالی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران و کارکنان بھی صوبائی قیادت کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں