بلو چستان، کو رونا وائرس کے 7نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 7نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد32348ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے کورونا وائر س کے7نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 32348ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے3افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31865ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد126ہے جن میں سے3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کو روناوائرس کے320ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ95افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے357اموات ہو چکی ہیں۔


