سلمان خان نے نیا گانا ریلیز کر دیا، ”دل کے قریب رہو کورونا سے دور“
0 تبصرے
بھارتی سپراسٹار اور بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک اور آگاہی ویڈو میں گانا ریلیز کر دیا ہے جس میں وہ لوگوں سے کورونا وائرس سے دور رہنے کی تلقین کر رہے ہیں، بالی سپراسٹار نے گھانا انسٹاگرام میں شیئر کی ہے، یہ گانا خصوصی طور پر کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے بنایا گیا ہے، اس گھانا کے ساتھ سلمان خان نے یہ پیغام بھی جاری کیا کہ دلی طور پر ایک دوسرے کے قریب رہیں لیکن کورونا وائرس سے دور ہیں۔ یہ گانا سلمان خان نے حسین دلال کے ساتھ لکھا ہے جبکہ موسیقار ساجد واجد نے اس گھانے کو کمپوز کیا ہے۔ اس گھانے کو لکھنے کے ساتھ ساتھ سلمان خان نے اس گھانے کو گایا بھی ہے۔ گانا ریلیز کرنے سے ایک دن پہلے سپراسٹار نے اپنے مدعاوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ یوٹیوب میں کل ایک گھانا ریلیز کرنے والے ہیں امید ہے انہیں گھانا پسند آئے گا۔ اس گھانے سے پہلے بھی سلمان خان نے کئی مرتبہ ویڈیوز کے ذریعے عوام کو کورونا کے حوالے سے آگاہی دی ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔ f