ایران میں عراقی کردستان کی سرحد پر ایک ایرانی فوجی ہلاک

تہران:ایران کے صوبہ آذربائیجان میں بارڈر گارڈ فورسز کے کمانڈر نے عراق کے کردستان علاقے سے ملحقہ شہر سردشت میں بارڈر رجمنٹ فورسز کے ایک سپاہی کے مارے جانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر جنرل یحیی حسن خانی نے بتایا کہ مذکورہ فوجی عراقی کردستان کے ساتھ سرحدی پٹی پر گشت کے دوران مارا گیا۔ایجنسی نے حادثے کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ آیا ایرانی فوجی کی موت کیسے واقع ہوئی۔ایران کے مخالف متعدد کرد مسلح تنظیمیں اس وقت عراق کے ساتھ سرحدی پٹی پر اور ایران، ترکی اور عراق کے درمیان مثلث میں، خاص طور پر ناہموار پہاڑی علاقوں میں آباد ہیں۔ ان گروپوں میں ایرانی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (حدکا)، کردستان ڈیموکریٹک پارٹی۔ (حدک)ایرانی کردستان کی کومالہ پارٹی، اور حیات کردستان پارٹی فری (بیجاک) شامل ہیں۔تہران کرد مسلح گروہوں پر علیحدگی پسندی کی تحریک چلانے اور دہشت گردی کا الزام لگاتا ہے۔ دوسری طرف ان گروپوں کا کہناتھا کہ وہ خود مختاری اور ایک وفاقی نظام کے قیام کے لیے جدو جہد کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں