حکومت پارلیمنٹ کا اجلاس جلد بلائیں، طاہر بزنجو
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کا اجلاس جلد بلائیں اس سیر حاصل بحث کی روشنی میں افغانستان کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کریں پارلیمنٹ کے باہرجو بھی پالیسی مرتب ہوگی وہ ہمیں قابل قبول نہیں ہوگی ہم لیڈر آف اپوزیشن میاں شہباز شریف کے قیادت میں متحد ہیں ان خیالات کااظہار میر طاہر بزنجو نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی لیڈر آف اپوزیشن میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے حکومت کو پارلیمنٹ کا اجلاس جلد بلانا چاہیے اور پارلیمنٹ میں افغان پالیسی پر سیر حاصل بحث کی روشنی میں پارلیمنٹ افغانستان کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کریں پارلیمنٹ کے باہر جو پالیسی مرتب ہوگی وہ ہمیں قابل قبول نہیں ہوگی۔
Load/Hide Comments


