وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 150 سے زائد اراکین پارلیمنٹ کو وزیراعظم ہاوس میں ظہرانہ دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس میں وفاقی وزرا، پی ٹی آئی اراکین اور اتحادی ارکان نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں تقریباً 150 سے زائد اراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے، اور وزیراعظم نے تمام ارکان کو موجودہ صورتحال اور کل ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے بلز پر اعتماد میں لیا اور تمام اراکین کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Load/Hide Comments


