وزیراعظم کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے دبئی جانے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان کی سیمی فائنل میں جیت کی صورت میں وزیراعظم عمران خان فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل آج رات سات بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔امریکی سفارتخانے نے آج کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق ان کے ذہنوں پر کرکٹ سوار ہے۔ انہوں نے اپنی کمیونٹی سے پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے؟ تو جواب ملا کہ پاکستان ان کی پسندیدہ ٹیم ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے بھی سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کی ہے۔
Load/Hide Comments