عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ووٹر لسٹوں کی نظر ثانی کا کام جلد انجام دیا جائے، جوائنٹ الیکشن کمشنر بلوچستان
کوئٹہ:جوائنٹ الیکشن کمشنر بلوچستان طاہر منصور خان نے کہاہے کہ بلوچستان بھر میں ووٹرز کی تصدیق کا عمل7نومبر سے 6 دسمبر تک گھر گھر جاری رہے گا7 دسمبر سے 5جنوری تک ووٹر کے ڈیٹا انٹری کا عمل جبکہ 6جنوری 2022سے 25جنوری تک ابتدائی انتخابی فہرستوں کی چھپائی ہوگی اور26 جنوری سے ابتدائی انتخابی فہرستیں شائع کی جائیں گی اور13 اپریل 2022 کو حتمی انتخابی فہرستیں شائع ہونگی آئین پاکستان کے تحت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے دیگر آفیسران کے ہمراہ صوبائی الیکشن دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹر لسٹوں کی نظرثانی کا کام سرانجام دے بلوچستان بھر میں تصدیقی عمل کے زریعے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں گھر گھر جاکرتصدیقی عمل کا کام 7 نومبر سے شروع ہوچکا ہے آئین پاکستان کے تحت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے شفاف انتخابات کے انعقاد میں غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستوں کا کلیدی کردار ہے،طاہر منصور خان کاکہناتھاکہ بلوچستان بھر میں 7 نومبر سے 6 دسمبر تک گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے7 دسمبر سے 5جنوری تک ووٹر کے ڈیٹا انٹری کا عمل ہو گا6 جنوری 2022سے 25 جنوری تک ابتدائی انتخابی فہرستوں کی چھپائی ہوگی26 جنوری سے ابتدائی انتخابی فہرستیں شائع کی حائینگی13 اپریل 2022 کو حتمی انتخابی فہرستیں شائع ہونگی۔


