چیف سیکرٹری بلوچستان کا گوادر کے مرکزی بازار کا دورہ، دکانداروں سے مسائل دریافت کئے

کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے اچانک گوادر کے مرکزی فاضل چوک اور شاہی بازار کا دورہ کیااور مقامی دکانداروں اور لوگوں سے انکے مسائل دریافت کئے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر انکے مسائل کو حل کرانے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ادارہ ترقیات گوادر ڈائر یکٹر جنرل شاہزیب کاکڑ،کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان غرشین ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں