مسلح بلوچ اگرہتھیارڈال دیں تو ریاست ان کو معاف کرنے کوتیار ہے،وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے براہمداغ بگٹی اور حیربیار مری سمیت تمام ناراض بلوچوں کو منانے جانے کا اعلان کر دیا، عبدالقدوس بزنجو نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلح بلوچ اگر ہتھیار ڈال دیں تو ریاست ان کومعاف کرنے کو تیار ہے،انہوں نے کہا کہ براہمداغ بگٹی اور حیربیار مری سمیت تمام ناراض بلوچوں کو منانے خود جاوں گا،عبدالقدوس بزنجو نے یہ بھی کہا کہ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے سب کچھ بھلا کر گلے لگانے کو تیار ہیں۔
Load/Hide Comments


