کروناوائرس،کئی یورپی ممالک میں پابندیوں میں نرمی کا اعلان

کروناوائرس،کئی یورپی ممالک میں پابندیوں میں نرمی کا اعلان
برسلز: کئی ممالک میں نئے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کی خاطر گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے عائد کردہ پابندیوں میں پیر سے نرمی کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں آٹھ سو اسکوئر میٹر سے کم رقبے پر قائم دکانیں کھل گئیں۔ چیک ری پبلک میں کھلے آسمان تلے مارکیٹیں بھی کھل رہی ہیں۔ ناروے میں بچوں کے کنڈرگارٹن پیر سے کھل گئے جبکہ یونیورسٹیاں، ہائی اسکول اور چھوٹی دکانیں آئندہ ہفتے سے کھل رہے ہیں۔ اسی طرح کئی اور یورپی ریاستوں میں بھی مرحلہ وار انداز سے پابندیوں میں نرمی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ البتہ لاک ڈاؤن اور سماجی رابطوں پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں