بیلہ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیلہ اور حب پریس کلب کیلئے 20/20لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان

بیلہ:وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عوامی پریس کلب بیلا اور حب پریس کلب لسبیلا کے لئے 20/20 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہفتہ کے روز لسبیلا آمد کے موقع پر لیڈا ریسٹ ہاس حب میں منعقدہ تقریب کے دوران عوامی پریس کلب بیلا اور حب پریس کلب لسبیلا کیلئے بیس بیس لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا عوامی پریس کلب بیلا کے جملہ عہدے داروں صدر صادق کھوسہ جنرل سیکرٹری نواز امین رونجھو ڈپٹی جنرل سیکرٹری جہانگیر یوسف نائب صدر اوم پرکاش لاسی ترجمان عبدالحق ذوق بلوچ آفس انچارج نعمان حیات بلوچ پریس سیکرٹری وقار کریم رونجھو اور فنانس سیکرٹری جاوید جانی رونجھو نے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور گرانٹ کے اعلان پر وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں