چمن بارڈر کیلئے ٹرین بھجوا دی، شیخ رشید

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملاقات کی ہے اور ریلوے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ 5 کروڑ ایک لاکھ85 ہزار کا چیک ”وزیر اعظم کرونا فنڈ“ کیلئے جمع کرادیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا بغور جائزہ لیا گیا،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور اہم امور پر بریف کیا،وزیر ریلوے نے ریلوے ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ کا 5 کروڑ ایک لاکھ85 ہزار کا چیک ”وزیر اعظم کرونا فنڈ“ کیلئے پیش کیا،ذرائع نے بتایا کہ وزیر ریلوے نے اسلام آباد،راولپنڈی میں ہسپتالوں،تاجروں اور مزدوروں کی ابتر صورت حال پر تفصیلی بریفنگ ا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے وزیر اعظم کو بتایا کہ 30 کوچز پر مبنی ٹرین کو چمن بارڈر بھجوا دی گئی ہے جس میں 500 افراد کو آئیسولیشن کیلئے رکھا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر کیلئے بھی ایسی ہی ٹرین بھجوانے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں