ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے ملازمین کو بیروزگار کیا جا رہا ہے،سردار کمال بنگلزئی

کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال بنگلزئی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر نواز بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تاریخی مہنگائی، کرپشن لاقانونیت اور ناقص معاشی و خارجی پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے بیروزگاری عروج پر ہے۔ایک کروڑ نکریوں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے نعرے لگانے والے کنٹینر لیڈر آج لوگوں کو بے گھر ہزاروں ملازمین کو ملازمتوں سے نکال کر بیروزگار کیا گیا۔اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی ہرسطح پر سازشیں کی جارہی ہیں۔نیشنل پارٹی سمیت حقیقی جمہوری اور قوم پرست جماعتیں اٹھارویں ترمیم کو کسی صورت رول بیک نہیں ہونے دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی تیری میں ٹکری سہراب خان بنگلزئی کی رہائشگاہ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بابو محمد حسن بنگلزئی اور حفیظاللہ بنگلزئی کی قیادت میں درجنوں افراد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سردار کمال خان بنگلزئی اور ضلعی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خاندانوں عزیز و اقارب اور ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیتی پروگرام سے ورکنگ کمیٹی کے ممبر نثار مشوانی عبدالمجید بلوچ، میر سکندر ملازئی، بابو محمد حسن بنگلزئی عبدالوہاب بلوچ علی احمد میروانی بی ایس او پجار کے زونل صدر رئیس ناصر سارنگزئی نے بھی خطاب کیا۔ شمولیت کرنے والوں میں ماما میر جان ماسٹر کریم بخش محمد خیر عبدالغفار آذاد خان نواب خان عبدالصمد حق نواز شاہوانی سرفراز شاہوانی محمد ایاز رحیم داد عبدالرزاق رضا محمد عبیداللہ جلال خان حاجی عبدالرحیم حاجی عبدالرسول ہیبت خان بشیر احمد، عیسی خان کرم خان محمد ندیم و دیگر درجنوں افراد نے اپنے خاندانوں اور عزیز اقارب اور ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستفی ہوکر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سردار کمال خان بنگلزئی کی قیادت میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی مستونگ کے جنرل سیکرٹری سجاد دہوار نائب صدر حاجی نذیر سرپرہ، لیبر سیکرٹری حاجی نذیر بگٹی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری آغا سید انور شاہ فنانس سیکرٹری محمد گل شاہوانی ٹکری سہراب خان بنگلزئی،تحصیل مستونگ کے جنرل سیکرٹری حاجی انور ساسولی بی ایس او پجار کے مرکزی رہنما ظفر بلوچ زونل جنرل سیکرٹری وقاص بلوچ، فیض درانی و دیگر بھی موجود تھے سردار کمال خان بنگلزئی و دیگر رہنماوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نظر یا تی اور جمہو ری جما عت ہے ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام میں رہتے ہیں ان حالا ت میں نیشنل پا رٹی مظلوم و محکوم عوام کی امید کی کرن ہے پورے پا کستان میں نیشنل پارٹی ہی واحد سیا سی جما عت ہے جو اپو زیشن کا کر دار اد کررہی ہے نیشنل پا رٹی عوام سے وعدہ کرتی ہے کہ بلو چستان کے خلاف ہو نے والی سازشوں کو عوام کی طاقت سے ناکام بنا ئیں گے نیشنل پا رٹی مظلوم محکوم متوسط طبقے اور نو جوانوں کی سیا سی جما عت ہے جو جاگیرداروں اور فر سودہ استحصالی قوتوں کے خلاف جہدوجہد کررہی ہے،جب تک ہم نے اپنی سوچ میں تبدیلی نہیں لا ئی اس وقت تک تبدیلی نہیں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں