پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کل مہنگائی کے خلاف مارچ ہوگا
کوئٹہ :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کل بروز 17نومبر دوپہر 12بجے ایوب اسٹیڈیم سے مہنگائی کیخلاف مارچ منعقد ہوگا۔ جس کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ جمعیت علماء اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمن، پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مسلم لیگ ن کے صدر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف، بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ پروفیسر سنیٹر ساجد میر، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ، جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ اویس احمد نورانی کرینگے۔ مارچ کوئٹہ شہرکے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے ہاکی گراؤنڈ چوک پر اختتام پذیر ہوگا اورمارچ سے قائدین خطاب بھی فرمائینگے۔ بیان میں تمام عوام سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔


