حکومت تمام شعبہ ہائے زندگی میں ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، لالا رشید بلوچ

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالہ رشید بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی نئی حکومت میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام الناس کو تمام شعبوں میں ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھا رہی ہیں،بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں پینے کے پانی کے ضیاع کو روکنے اور زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو قابو کرنے کے لیے جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائینگے یہ بات انھوں نے سابق چئیرمن بیت المال بلوچستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر میر عطا اللہ محمد زئی کی قیادت میں شاہ رضا بزنجو اور منصور عمر پر مشتمل مکران ڈویژن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میر عطا اللہ زئی کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے رہنماں نے لالہ رشید بلوچ کو محکمہ پی ایچ ای کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،مشیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالہ رشید بلوچ نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے ساتھ نئے منصوبوں کے لیے پلاننگ کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ تربت میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے جلد اجلاس بلایا جائے گا اور اس ضمن میں تمام طبقات کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں