عمران خان بلوچستان کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں،وزیر اعلیٰ بلو چستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ضروری ترامیم کے لئے استقامت کا مظاہرہ کر تے ہوئے تمام تر دباؤ کا جرات اور دانشمندی کے ساتھ مقابلہ کیاوزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو جس طرح اعتماد میں لیا وہ ان کی سیاسی بصیرت اور سٹیٹس مین شپ کا ثبوت ہے حکمران اتحاد نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سمیت 27 بل منظور کروا کے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اور اتحادی جماعتیں خاص طور سے وزیراعظم مبارک باد کے مستحق ہیں حکومت اور اتحادیوں کی کامیابی ملک کی پارلیمانی تاریخ کے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے بلوچستان عوامی پارٹی بطور اتحادی روز اول سے وزیراعظم کے ساتھ ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بز نجو نے کہاکہ مشترکہ اجلاس میں بھی بی اے پی کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ نے اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیابی اے پی کے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں وفاقی حکومت کے تعاون سے ہم بلوچستان کو ترقی دینے میں کامیاب ہوں گے انہوں نے کہاکہ بی اے پی آئندہ بھی صوبے اور ملک میں جمہوری اقدار کی ترقی اور فروغ کے لئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔


