طلباء کی گمشدگی اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج پھر جامعہ بلوچستان بند رہا

کوئٹہ :جامعہ بلوچستان سے طلباء کی گمشدگی مذاکرات کی ناکامی پر جامعہ بلوچستان بند،طلباء تنظیموں کی جانب سے کلاسز اور پیپرز کا بائیکاٹ کیاگیا۔ گزشتہ روز جامعہ بلوچستان سے 2طالبعلموں کی گمشدگی کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی نے سردارعبدالرحمن کھیتران کی سربراہی میں طلبا ء تنظیموں سے مذاکرات کئے تھے لیکن مذاکرات کی ناکامی کے بعد طلباء تنظیموں نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان یونیورسٹی کے داخلی دروازوں پر دھرنے دیتے ہوئے بدھ سے یونیورسٹی کے امتحانات، اکیڈمک اور نان اکیڈمک سرگرمیوں کے طلباء کی جانب سے آج سے یونیورسٹی کے تمام دروازے بندکرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جامعہ میں کلاسز ہوں گی اور نہ ہی امتحان ہونے دیں گے۔طلبا تنظیموں کے رہنما ں پر مشتمل کمیٹی کے ممبران زبیر بلوچ، بالاچ قادر اور دیگر کا کہنا ہے کہ منگل کے روز پارلیمانی کمیٹی سے دوبارہ ہونے والے مذاکرت مایوس کن رہے۔مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر طلبا تنظیموں نے منگل کی شب سے ہی بلوچستان یونیورسٹی کے تمام داخلی دروازوں پر احتجاجی دھرنے دے دیے جبکہ بدھ سے بلوچستان یونیورسٹی کے امتحانات، اکیڈمک نان اکیڈمک سرگرمیوں کا بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں