سوڈان میں فوج مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی
خرطوم:سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد چالیس ہو گئی ہے۔ طبی حکام نے بتایا ہے کہ کچھ روز قبل فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہونے والا ایک ٹین ایجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مارا گیا۔ گزشتہ ماہ پچیس اکتوبر کو ملکی فوج نے سوڈانی سول حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد لوگ اس بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ اس افریقی ملک کے عوام ملک میں سول حکومت کے لیے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


