بارڈر ٹریڈ یونین کی کابینہ اور کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد
تربت :بارڈرٹریڈیونین کی کابینہ اور کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیاگیا۔اجلاس میں بارڈرٹریڈسے متعلق شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر گلزاردوست کے بطور جنرل سیکرٹری عہدے سے استعفی منظور کیاگیا جبکہ حافظ ناصرالدین زامرانی کو صدر کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ کفایت اللہ بلوچ کو یونین کا صدر اور نور احمد کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا۔دریں اثنا اجلاس کے بعد بارڈرٹریڈیونین کیچ کے نومنتخب صدر کفایت اللہ بلوچ، جنرل سیکرٹری نوراحمد اور کورکمیٹی کے چیئرمین غلام جان شمبئے زئی اور دیگر رہنماں نے تربت میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارڈرٹریڈیونین کی کور کمیٹی کے اجلاس میں مرکزی صدر کو عہدہ سے ہٹادیا ہے، گلزار دوست نے بطور جنرل سیکرٹری استعفی پیش کیا تھا جسے منظور کرلیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حافظ ناصرالدین زامرانی کاروباری شخصیت نہیں بلکہ بارڈر ٹریڈ میں ایک غیر متعلقہ شخص تھے کورکمیٹی اور کابینہ نے دو تہائی اکثریت سے حافظ ناصرالدین زامرانی کو بارڈر ٹریڈ یونین سے فارغ کردیا اب بارڈر سے منسلک افراد ٹریڈ یونین پر کام کریں گے، ان دونوں عہدوں پر اگلے دو مہینوں میں الیکشن کی طرف جائیں گے، انہوں نے کہا کہ بارڈرٹریڈیونین صرف ایک ہے البتہ ہماری زیلی کمیٹیاں ہیں میر ہوتمان رابطہ کمیٹی کے صدر ہیں اور ہم ان کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکن کی تعداد بڑھاکر 360 کردیے گئے ہیں ہمیں امید ہے کہ اس میں مذید اضافہ کیا جائے گا۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہر گاڈی میں ڈرائیور کے ساتھ ایک کلینر لیجانے کی اجازت دی جائے تاکہ گاڈی والوں کو سہولت ہو، اس موقع پر کور کمیٹی کے صدر غلام جان شمبے زئی، میر شھداد بلوچ، نسیم جان، وارث بلیدی، صابر نصیر، ضیا کریم، حاجی علی بخش، سرور امام، فضل کریم، حاجی اختر، فضل کلگی اور عبدالصمد سمیت دیگر موجود تھے۔


