بلوچ رہنماء ڈاکٹر کہور خان انتقال کر گئے

کراچی(انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ سیکریٹری بی ایس او کے سابقہ چیئرمین بلوچ دانشور ڈاکٹر کہور خان بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر کہور خان بلوچ کا تعلق تربت کے نواحی علاقہ شاپک سے ہے وہ طلباء سیاست میں انتہائی سرگرم رہے وہ 1986 ء میں بی ایس او سہب کے چئیرمین منتخب ہوئے. ڈاکٹر کہور خان بلوچ نے تعلیم سے فراغت کے بعد بطور سیکشن آفیسر سول سیکرٹریٹ میں ملازمت اختیار کرلی وہ بلوچستان حکومت میں سیکرٹری کے عہدے تک ترقی پانے کے بعد ریٹائر ہوگئے. سال رواں میں انہوں نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کے بعد نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی. اور اکتوبر کے آخر میں ہونے والے نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریسرچ منتخب ہوگئے. وہ آج شب کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ان کی وفات پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی، صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ناگہانی رحلت کو نیشنل پارٹی اور بلوچستان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا انہوں نے ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی قومی وسیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی

اپنا تبصرہ بھیجیں