سرفراز بگٹی کا بی اے پی کے آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے نجی مصروفیات کے سبب ڈویژنل آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو دوسرے مرتبہ منصب ملنے پر خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے چیلنجز بھی بہت زیادہ ہیں سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ساڑھے تین سال میں بہترین کارکردگی کی بلوچستان عوامی پارٹی جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا وہ مقصد پورا نہیں ہوا ان خیالات کااظہار انہوں نے وی مارکیٹنگ اینڈ بلڈرز کے زیر اہتمام دورروزہ ایکسپو کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سینیٹر میر سرفرا زبگٹی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی مجموعی کارکردگی سے مایوس ہوں سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر اختلاف پیدا ہوا جس کے سبب قائد ایوان کی تبدیلی عمل میں آئی تاہم وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے وزیراعلیٰ کو صوبے کے تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ کا منصب دوسری مرتبہ ملا ہے ان کا تجربہ بھی ہے امید ہے کہ وہ صوبے کے عوام کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ہمارے نیک خواہشات ان کے ساتھ ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات کب ہونگے اس کا اعلان قائمقام صدرہی کرسکتے ہیں بلوچستان میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپوزیشن اپنا شوق پورا کرلے میر صادق سنجرانی بدستور چیئرمین سینیٹ رہیں گے۔


