رواں سال175ارب روپے ٹیکس ریفنڈ جاری کر چکے، ایف بی آر


اسلام آباد:فیڈریل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے کہاہے کہ کہ کورونا وئراس کے باوجود رواں سال ایک سال 175ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ جاری کرچکے ہیں جو ہدف سے بھی پچاس ارب زائد ہیں،لوگ اپنا آئی بی اے این نمبراپ ڈیٹ کریں ٹیکس ریفنڈ خودمختار طریقے سے اکاؤنٹ میں آجائیگا،تعمیراتی شعبے کو شرائط کے تحت مراعات دی گئی ہیں،کورونا وئراس کے باوجود رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ تین ہزارنوسوتین ارب روپیکا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا جائیگا۔ترجمان ایف بی آر اورممبر ان لینڈ ریوینو پالیسی حامد عتیق سرورنے ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز سیما شکیل کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس ریفنڈ کا مکمل خودمختار نظام کررہا ہے لوگ اپنے آئی بی اے این کواب ڈیٹ رکھیں ریفنڈ ان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوجائے ا۔ انھوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں چ40 سے 45 فیصد کمی ہوئی ہے پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں کم کرنے سے رواں ماہ 15 ارب روپے کا نقصان ہوگا جون تک 75 ارب روپے ٹیکسوں کی مد میں نقصان کا اندازہ ہے۔انھوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کیلئے چھ طرح کے ریلیف دیئے گئے ہیں جس کے پاس پلاٹ ہے اورجو پلاٹ خریدے وہ اس سال 31 دسمبر تک بینک میں مکان کی تعمیر کیلئے رقم جمع کروا کے ایف بی آرکواطلاع دیدے کہ میں اتنے پیسوں میں گھربنائیگا اس سیکوئی سوالات نہیں پوچھے جائیں گے،بلڈرزاور ڈیولپرکیلئے اسکیم میں شمولیت کیلئے شرط ہے کہ وہ 30 ستمبر 2022 تک منصوبوں کو مکمل کر لیں۔