بلو چستان اسمبلی کا اجلا س دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر 3بجے ہو گا

کوئٹہ: بلو چستان اسمبلی کا اجلا س دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر 3بجے ہو گا۔ اجلاس میں پا رلیمانی سیکر ٹری برائے اقلیتی امور خلیل جارج بلو چستان میں بسنے والی اقلیتو ں کے مذہبی پرو گرامز میں کر سمس، دیوالی، با سکھی، بھائی اور پارسی کمیو نٹی کے مذ ہبی تہواروں کو ایک گھنٹے کے لئے پی ٹی وی بولان پر نشر کر نے سے متعلق قرار داد پیش کریں گے جبکہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے حلقہ پی بی 31مشرقی بائی پاس میں کوئٹہ کچرے کے حوالے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے اجلاس میں محکمہ صحت اور محکمہ خوارک سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے جبکہ ژوب میر علی خیل کھجوری کچھ روڈ، واٹر کورسس کی بہتری اور واٹر سٹورئج ٹینکس، قومی پروگرام برائے فیملی پلاننگ، پرائمری ہیلتھ اور لیڈر ہیلتھ ورکرز بلوچستان،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حسابات سے متعلق آڈٹ رپور ٹس پیش کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں