اپنے حلقے کے ہر خوشی اور غم میں شریک ہوں، نور محمد دمڑ
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 6زیارت کم ہرنائی کا منتخب نمائندہ ہوں اور ہزاروں ووٹ لیکر اسمبلی میں پہنچا میں اپنے حلقے انتخاب کے عوام کی ہر خوشی غمی میں شامل ہوں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا جنہیں زمین پر دیکھا جا سکتا ہے حلقہ انتخاب میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے حلقے کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت میرا حلقہ انتخاب جس ترقی کی راہ میں کسی قسم کی رکاؤٹ برداشت نہیں کرینگے زلزلہ متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھونگا گزشتہ دنوں ہرنائی میں بی اے پی کے زیراہتمام پروقار تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلع ہرنائی کے عوام ہمارے ساتھ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے بی اے پی ضلع ہرنائی کے کارکنوں کے،عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ مخصوص نشست پرکامیاب رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے اس بیان تعجب ہوا کہ وہ کہہ رہے ہیں ضلع ہرنائی میں ہمارے کاموں میں داخل اندازی کررہے ہیں میرا حلقہ انتخاب ہے اور میں اپنے حلقہ انتخاب میں کسی کی بھی مداخلت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ مخصوص نشست سے کامیاب خاتون رکن اسمبلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی کا تعلق ہرنائی سے رکھتی ہیں لیکن وہ عوام کے ووٹوں سے کامیاب نہیں ہوئی۔ میں حلقے کے عوام کی نمائندگی کر رہا ہوں اقتدار کبھی میری ترجیح نہیں رہی ہے اور آج بھی حلقے کے عوام کی باآسانی مجھ تک دسترس ہے صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دمڑ نے کہا کہ سوا تین سال کے دوراربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے جن کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں آئندہ ڈیڑھ سال کے دوران بھی عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری رہے گی میرٹ پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ہر فورم پر اپنے حلقے کا مقدمہ لڑا ہے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ مجھے حلقے کے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے ہرنائی میں حالیہ زلزلے سے متاثر ہونے والوں کی بحالی کیلئے دن رات کام کرتا رہا اور اب بھی متاثرہ خاندانوں سے مکمل رابطے میں ہوں اور آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک انکے ساتھ ہوں انہوں نے کہاکہ بی اے پی کے زیر ہرنائی میں ایک بہت بڑا عوامی اجتماع جس میں پارٹی ضلع ہرنائی کے کارکنوں، عہدیداروں اور ضلع ہرنائی کے تمام قبیلوں کے قبائلی معتبرین وعلماء کرام اور عام کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہرنائی کے عوام پہلے کی طرح اب بھی ہمارے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ بی اے پی ہرنائی کے کامیاب تقریب اور عوام کثیرتعداد میں شرکت سے مذکورہ نام نہاد افراد حواس باختہ ہوکر منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت کی ترقی و خوشحالی میرااولین ترجیحی ہے جس میں قسم کی رکاؤٹ اور مداخلت برداشت نہیں کرینگے۔


