عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے لاہور سیمینار میں نواز شریف کی تقریر پر حکومتی تنقید مسترد کردی

لاہور:عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے لاہور سیمینار میں نواز شریف کی تقریر پر حکومتی تنقید مسترد کردی۔فاؤنڈیشن نے اعلامیے میں کہا کہ کانفرنس کی روایت ہے اختتامی سیشن میں اپوزیشن رہنماؤں کوخطاب کے لئے بلایا جاتاہے، میاں نواز شریف کو اپوزیشن پارٹی کے رہنما کے طور پراختتامی سیشن میں بلایا گیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شیریں مزاری اور بلاول بھٹو نے اختتامی سیشن میں خطاب کیا، کانفرنں میں کسی ایک جماعت کے ساتھ یا جانبداری کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں۔عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تقریر کو بلیک آؤٹ کرنا موجودہ دور میں میسر آزادی رائے پر سوالات اٹھاتا ہے۔اعلامیے کے مطابق موجودہ حکومت نے اسحاق ڈار اور پرویز مشرف کی تقاریر نشر ہونے دیں، انہیں عدالتیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قانونی برادری کا یہ موقف ہے کہ نواز شریف کو دی جانے والی سزا سیاسی نوعیت کی ہے، کانفرنس کو ٹارگٹ کرکے حکومت نے عدلیہ کو درپیش اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس عوام کی اسمبلی ہے، اس کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں