سندھ میں 320 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے: مرتضیٰ وہاب


سندھ :ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کورونا کے مزید 320 کیسز سامنے آئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے صبح آٹھ بجے تک کے اعداد و شمار بتائے۔مرتضی وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 2 ہزار 97 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں کُل 30 ہزار 346 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، جن میں 3 ہزار 373 پازیٹیو رہے۔24 گھنٹوں میں کورونا کے 289 نئے کیسز رپورٹ ہوئے: مرتضی وہابانہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پچاس افراد مزید صحیتاب ہوچکے ہیں جس کے بعد سندھ میں صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 715 ہوگئی۔اموات کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ صوبے بھر میں اب تک 69 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں