بارڈر کے بندش کی وجہ سے عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، زابد ریکی
جمعیت علماء اسلام کے میر زابد علی ریکی نے پوائنٹ آف آرڈر پر ایوان کی توجہ ہمسایہ ممالک سے بارڈر بند ہونے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ایران سے منسلک ہمارے کم از کم چھ اضلاع کے عوام کا روزگار بارڈر ٹریڈ اور خاص طو رپر تیل کے کاروبار سے وابستہ ہے جو بارڈر کی بندش سے مکمل طو رپر ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبائی حکومت کا اس ضمن میں کیا موقف ہے آگاہ کیا جائے۔
Load/Hide Comments


