گوادر، اسمگلروں اور کسٹمز حکام کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 316کلو منشیات برآمد

گوادر:جیونی میں منشیات کے اسمگلروں کی کسٹم فورس پر فائرنگ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد کسٹم فورس نے 16کلوگرام آئس منشیات برآمد کرلیا،اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی میں منشیات کے اسمگلروں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد پاکستان کسٹم نے منشیات کی بڑی کھیپ اپنی تحویل میں لے لی جبکہ ایک دوسری کاروائی میں زمین میں مدفون 300کلوگرام منشیات بھی برآمد کر لیے گئے اس سلسلے میں اے سی کسٹم رانا حمیر نے صحافیوں کو بتایا کہ اسمگلر منشیات کی کھیپ کو سمندری راستے سے بیرون ملک بھیجنا چاہتے تھے جس پر ان کے خلاف کاروائی کی گئی انہوں نے کہا کہ منشیات کے اسمگلروں نے کسٹم فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی تھی انہوں نے کہاکہ ایک دوسری کاروائی میں گزشتہ روز پاکستان کسٹم نے اورماڈہ چیک پوسٹ سے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں بھی برامد کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں