گلوبل پارٹنرشپ کے اساتذہ کی مستقلی کے احکامات جاری کر دیئے گئے
کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیراتعلیم نصیب اللہ مری کے احکامات کی روشنی میں گلوبل پارٹنرشپ کے اساتذہ کی مستقلی کے احکامات جاری کردیئے گلوبل پارٹنر ان ایجوکیشن پروجیکٹ کے 1493اساتذہ کرام جو عرصہ دراز سے اپنی مستقلی کیلئے کوشاں تھے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے وزیراعلی بلوچستان کو ان اساتذہ کی مستقلی کیلئے ایک سمری ارسال کی تھی جووزیراعلی بلوچستان نے اس شرط کے ساتھ منظوری دی تھی کہ صوبائی کابینہ سے اس کی حال ہی میں منظوری لی جانے والی صوبائی کابینہ اس کی منظوری دے دی جس پر سیکرٹری تعلیم عبدالرؤف بلوچ نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گلوبل پارٹنرشپ ان ایجوکیشن کے 1493اساتذہ کی مستقلی کے احکامات جاری کردیئے اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں انہوں لا ڈیپارٹمنٹ،فنانس ڈیپارٹمنٹ، اور محکمہ ایس ایند جی اے ڈی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے محکمہ تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری ڈیلپمنٹ بشیر احمد بزدار،عبدالخالق،ڈپٹی فوکل پرسن پی پی آئی یو اور ان تمام افسران کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا آخر میں پی ایس ٹومنسٹر ایجوکیشن عبدالمنان نے تمام اساتذہ کرام کو یقین دہانی کرائی کہ محکمہ تعلیم کے دروازے تمام اساتذہ کرام کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔


