لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ اے کے رجمنٹ کے بیجز لگا دیئے گئے

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے کے رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ اے کے رجمنٹ کے بیجز لگائے، آزاد کشمیر رجمنٹ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر ریجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، بعدازاں ایک پروقار تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ اے کے رجمنٹ کے بیجز لگائے، آرمی چیف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر رجمنٹ کو بھرپور خراج تحسین کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اے کے ریج منٹ کی پیشہ وارانہ مہارتوں، جنگی کارکردگی اور مختلف آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں