نیب نیازی گٹھ جوڑ فکسڈ میچ کا ناقابل تردید ثبوت ہے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جواب جمع کرانے کے باوجود شہبازشریف کی دوبارہ طلبی نیب نیازی گٹھ جوڑ فکسڈ میچ کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب ردعمل ثبوت ہے کہ شہبازشریف کا 24صفحات کا تفصیلی جواب پڑھا ہی نہیں گیا۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کا جواب پڑھے بغیر دوبارہ طلبی نوٹس نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانچ منٹ میں جوابی مراسلہ بھی بھیج دینا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی کا ثبوت ہے،جواب پڑھے بغیر نیب کا عدم اطمنان منصفانہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام مطلوبہ معلومات جمع کرادینا عدم تعاون نہیں ہوتا،133 دن حراست میں رہنا عدم تعاون نہیں ہوتا،61 دن نیب عقوبت خانے میں ناحق قید گزارنا عدم تعاون نہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب کے رویے سے ظاہر ہے کہ شہبازشریف کے جواب سے پہلے ہی نیب جواب تیار تھا،نیب کا زور ’پیشی‘ پر ہے، شہبازشریف کے جواب پر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں