سول ہسپتال قلات میں 36ڈاکٹرتعینات کر دیئے گئے

کوئٹہ : صوبائی محتسب بلوچستان کے ازخودنوٹس(سوموٹو)پر سول ہسپتال قلات میں 36ڈاکٹرتعینات کر دیئے گئے۔ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے مقامی اخبارمیں سول ہسپتال قلات میں ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی اور دیگر مسائل کے بارے میں شائع ہونے والی خبر پر ازخود نوٹس(سوموٹو)لیا جس پر انوسٹی گیشن آفیسراورنگ زیب بگٹی نے محکمہ صحت کے حکام سے تحقیقات کیں اورمکمل رپورٹ صوبائی محتسب بلوچستان کو پیش کی۔صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے محکمہ صحت کے حکام کو ڈاکٹرز کی تعیناتی کی ہدایت کی بعد ازاں محکمہ صحت نے سول ہسپتال قلات میں 36ڈاکٹرزجن میں 16میڈیکل آفیسر اور 20لیڈی میڈیکل آفیسرز شامل کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں