مستونگ میں تعینات بی سی پلٹوں کو خضدار زون کے ساتھ منسلک کرنا ناانصافی ہے، عوامی حلقے

مستونگ:بلوچستان کانسٹیبلری خضدار ونگ کے مستونگ پلٹون کے ملازمین کو کسی بھی مسلے کے حل کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے ونگ کمانڈر خضدار جبکہ ونگ ڈی ایس پی آفس نوشکی میں اور پلٹوں مستونگ میں تعینات ہے ملازمین کسی بھی کام یا مسئلہ کیلئے نوشکی اور خضدار جانا پڑرہاہے جسکی وجہ سے بی سی مستونگ پلٹوں کے اہلکاروں کو سخت مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ملازمین کو سیلری بھی خضدار سے ملتی ہے جو بیشتر اوقات دیگر ملازمین کے نسبت بہت لیٹ ملتی ہے۔ہونا تو یہ چائیے کہ بی سی خضدار ونگ کے آفس آور آفیسران خضدار میں ہی ہونا چائیے نہ کہ دو الگ الگ دور دراز کے اضلاع میں جسکی وجہ سے ملازمین کو کسی بھی دستخط کیلئے بھی نوشکی و خضدار دونوں کے چکر لگانا پڑتا ہے جس سے ملازمین کا ایک تو قیمتی وقت ضائع ہورہاہے دوسری یہ کہ انکا خرچہ بھی ڈبل ہوجاتاہیں،عوامی حلقوں نے اس افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیاہے کہ مستونگ سے سب سے قریبی ضلع کوئٹہ ہے اور مستونگ میں تعینات بی سی پلٹوں کو خضدار زون کے ساتھ منسلک کرنا ناانصافی ہے،مستونگ بی سی پلٹون کو کوئٹہ زون سے منسلک کرکے انہیں درپیش مشکل سے نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں