خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، قدوس بزنجو
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں دنیا میں ہر انسان کسی نہ کسی صفت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے خصوصی افراد معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کے حامل ہیں ہماری حکومت خصوصی افراد کے مسائل سے آگاہ ہے ملازمتوں میں خصوصی افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے میں جب وزیر اعلی بنا تو وزیراعلی سیکریٹریٹ میں پہلی تقریب افراد باہم معذوری کے لیے منعقد کی انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کے لیے ان کے مختص کردہ کوٹہ سے بڑھ کر اقدامات کریں گے خصوصی افراد کو ملازمتوں کے حصول میں درپیش مسائل حل کریں گے۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ افراد باہم معذوری کو مزید ٹرائی سائیکل مہیا کی جائے گی تعمیری معاشرے کی تشکیل میں خصوصی افراد کی شراکت داری ضروری ہے۔ بحیثیت پاکستانی ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم معاشرے کی مشترکہ فلاح و بہبود کے لئے کوشش کریں۔


