سیندک پروجیکٹ اور بی ایم ای کمپنی میں مقامی لوگوں کا استحصال انسانی حقوق کی سخت ترین پامالی ہے،راحب بلیدی
نوکنڈی:سیندک پروجیکٹ اور بی ایم ای کمپنی میں ملازمین اور مقامی لوگوں کا استحصال اور انھیں قانونی حقوق سے محروم کرنے اور ملازمین کے یونین سازی پر پابندی قانونی طورپرجرم اور انسانی حقوق کی سخت ترین پامالی ہے ایسے ناانصافیوں کے خلاف عدالتی طور پر اپنے لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے ہرممکن تعاون کریں گے ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی قانون و پارلیمانی امور بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین بین الصوبائی راحب خان بلیدی نے اپنے دورہ چاغی کے موقع پر نیشنل پارٹی کے وفد میں شامل سابق صوبائی لیبرسیکرٹری سردار رفیق شیر ضلعی صدر میرعاطف بلوچ ودیگرسے ملاقات کرتے ہوئے کہا چاغی کے وفد نے ملاقات میں انھیں سیندک پروجیکٹ انتظامیہ اور بولان مائننگ انٹرپرائزز(BME) کی جانب سے پاکستانی ملازمین اور مقامی آبادیوں کے ساتھ جاری ظلم وناانصافی اورافیسران کے کرپشن نوکنڈی گھٹ واٹرسپلائی اسکیم میں کروڑوں روپے کے کرپشن ناکامی اور لوکل مائنزاوونرزکی جانب سے استحصالی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ کیا راحب خان بلیدی نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا ملکی و بین الاقوامی لیبروانسانی حقوق کے قوانین کے تحت ملازمین اور مقامی آبادیوں کے حقوق قانونی طور پر موجود ہیں ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیاں یا ادارے ان قوانین کو بائی پاس کرکے ملازمین اور مقامی آبادی کا استحصال اگر کریں گے تو پھر اسکو جرم تصور کیاجائیگا اور ایسے ناانصافیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا اور اس حوالے سے قانونی طور پر ملازمین اور مقامی آبادی کو انصاف دلانے کے لئے ہرطرح کے قانونی راستے اپنائیں گے اور بہت جلد اس حوالے سے چاغی کے دوستوں کے باہمی صلاح ومشورے سے عدالت میں کیس دائر کریں گے۔


