ریکوڈیک اور بلوچستان کے دیگر وسائل کسی کو ہضم ہونے نہیں دیں گے، اسلم بزنجو
خضدار( بیورورپورٹ) نیشنل پارٹی خضدار کے عظیم الشان شمولیتی پروگرام بمقام کوشک منعقد ہواجن کے مہمان خاص سردار محمد اسلم بزنجو تھے شمولیتی پروگرام میں بی اے پی کے سابق ڈپٹی آرگنائزر نذیر احمد نتھوانی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے سینکڑوں لوگوں نے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو سابقہ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد، صوبائی کلچر سیکرٹری میر اشرف علی مینگل ضلعی نائب صدر سلمان زہری تحصیل صدر عبدالوہاب غلامانی تحصیل صدر نال خدابخش بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی رہنما کریم بلوچ ضلعی رابطہ سیکرٹری ناصر کمال بلوچ،سابقہ ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل، ضلعی فنانس سیکریٹری ٹکری دہنی بخش غلامانی ۔نذیر احمد نتھوانی ۔کامریڈ شوکت سیاہ پاد، تحصیل جنرل سیکریٹری خلیل الرحمان زہری، تحصیل انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر زہری ۔ عبیداللہ گنگو ماسٹر فدا احمد بلوچ ۔حضور بخش غلامانی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی میں اس موقع پر شمولیت کرنا دراصل سیاسی عمل پر اعتماد کا اظہار ہے۔اور بلوچستان کے عوام کے لئے ایک خوشی کی پیغام ہے کہ لوگ حکومتی جماعت کے مایوس کن کارکردگی سے بیزاری ظاہر کرکے مستعفی ہو کر جوق در جوق نیشنل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کو بیچنے کے لیے حکومتی وزرا اور وزیراعلیٰ بے چین نظر آتے ہیں نیشنل پارٹی بلوچ قوم کی ملکیت کو لوٹ ماروں کے حوالے کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔گوادر کو سی پیک کا گیٹ وے کہنے والے آج انہیں دو بوند پانی دینے کے لیے تیار نہیں۔وہاں کے غریب عوام اور مچھیروں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا گیا ہے۔وہاں کےماہی گیر ہزاروں سالوں سے اپنے بچوں کی کفالت مچھلی پکڑ کر کرتے ہیں جبکہ آج حکومت اور گوادر کے ایم پی اے اور ایم این اے کہیں بھی نظر نہیں آ رہے۔ بلوچستان کے ساحلی پٹی کو پہلے ہی سے ہڑپ کر چکے ہیں اب مزید وسائل ہڑپنے کی سوچ رہے ہیں ایسے اقدامات کی نیشنل پارٹی پہلے اجازت دی ہے اور نہ اب دے گی اس لوٹ مار کے خلاف نیشنل پارٹی ہر فورم پر پرزور آواز بلند کرتی رہے گی بارڈر کی بندش سے جہاں مقامی آبادی شدید بے روزگاری کا شکار ہے۔ اس صورتحال میں بارڈر کے کاروبار کو ایک ڈویژن تک محدود کرنا باقی اضلاع کے لوگوں کو آپس میں دست و گریبان کرنے کی گہری سازش ہے۔ جنہیں عوام کی طاقت سے ناکام بنائیں گے۔


