افغان اور ایران بارڈرز کی آئے روز بندش سے عوام کو سخت اذیت کا سامنا ہے، افغان قومی موومنٹ

کوئٹہ:افغان قومی موومنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمسایہ ممالک پاک افغان اور ایران بارڈرز کی ائے روز بندش سے عوام کو سخت ازیت کا سامنا ہے تجارتی سامان کی امدورفت کیلئے نرم پالیسی نہ اپنائی گئی تو تجارت کی بندش سے صوبے کے لاکھوں غریب و متوسط طبقات جو مختلف قسم کے امپورٹ ایکسپورٹ کے کاروبار سے وابسطہ تھے نان شبینہ کے محتاج ہو جائیں گے بارڈر پر تجارتی سامان کی بندش محکوم اقوام کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش ہے کمزور اور ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہر وقت پاکستان اور ہمسایہ برادر ممالک افغانستان اور ایران کے تعلقات خراب رہتے ہیں۔ان ممالک کا ایک دوسرے پر الزامات اور بہتان حالات کو مزید گھمبیر بنا دیگی جسکا ناجاہز فاہدہ ان تینوں ممالک کے دشمنوں کو مل رہاہے اور سب سے زیادہ نقصان ان بارڈرزکے آر پار رہنے والے اقوام کو بھگتنا پڑھ رہا ہے۔بارڈرز کی بندش اور ائے روز کشیدگی سے دشمن اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گی جس سے برادر ممالک کو ناقابل تلافی مالی نقصان کا سامنا ہو گا انہوں نے کہا کہ برادر ممالک کو ایک دوسرے کی خود مختیاری اور استحکام کو ملحوز خاطر رکھتے ہوئے احترام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دیرپا دو طرفہ تعلقات قاہم کرنے کیلئے تینوں ملکوں کو ایک دوسرے میں مداخلت کرنے کے بجاے ایک اچھے ہمساے کے حق کو ادا کرنا ہو گا بارڈر پر سفارتی اور دو طرفہ تعلقات بحال کر کے دشمن کے ناپاک اعزاہم خاک میں ملانے کیلئے بارڈر کو تجارت اور امد و رفت کیلئے جلد سے جلد کھولا جاے تاکہ بارڈر سے متصل دونوں اطراف پر عوام سکھ کی زندگی گزار سکے بیان میں ملکی سرحدات پر دیرپا آمن کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مصدقہ حقیقت ہے کہ ہمسایے کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا بلکہ عدم مداخلت اور بھائی چارگی سے انہیں اپنایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں