سردار مصطفی ترین کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو تھا‘ سردارزادہ امجد ترین

کوئٹہ: سردار مصطفی ترین آج انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال بارے مختلف آراء سامنے آ رہی تھی مگر ان کے صاحبزادہ سردار زادہ امجد ترین نے سول ہسپتال میں سردار مصطفی ترین کے انتقال کے بعد تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات جب سردار مصطفی ترین کی طبیعت خراب ہوئی تو ہم نے انہیں ہسپتال علاج کے غرض سے منتقل کیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے جن میں کورونا کا ٹیسٹ بھی احتیاط کے طور پر کرایا گیا۔ کورونا کا ٹیسٹ کرنے کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ ان کا ٹیسٹ پازیٹو ہے۔ جس کے بعد آج سردار مصطفی ترین ہم سے جدا ہو گئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے قوم اور عوام سے التجا کرتا ہوں کہ سردار مصطفی ترین کی مغفرت کے لئے دعا کریں اور اپنے اور اپنے خاندان کی اس خطرناک وباء سے حفاظت کریں۔ واضح رہے اس سے قبل خاندانی ذرائع کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ سردار مصطفی خان ترین پھپھڑوں کے عارضے میں عرصہ طویل سے مبتلا تھے ان کی موت کی وجہ بھی گزشتہ طویل علالت تھی۔ لہٰذا ان کی موت کرونا کی وجہ سے نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں