بلوچستان، کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ متا ثرین کی تعداد 32499ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے4اضلاع سے کوروناوائرس کے1266ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے صرف 1شخص میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ450افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار6مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 32096ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد43ہے جن میں سے3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے3افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.08فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے360اموات ہو چکی ہیں۔
Load/Hide Comments


