دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، نصیب اللہ مری

کوہلو:صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز اپنے حلقے کوہلو کے دور دراز علاقے یونین کونسل سفید کا دورہ کیا زیر تعمیر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور لوگوں کے مسائل سنیں ہیں صوبائی وزیر نے کئی ہنگامی نوعیت کے عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے ہیں اس موقع اپر نہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں تعلیم،صحت،پکی سڑکیں، صاف پینے کا پانی،بجلی سمیت بنیادی سہولیات عوام کے دہلیز تک پہنچا کر دم لیں گے سڑکوں کی بحالی اور تعلیم کی فراہمی سے کسی بھی علاقے میں حقیقی معنوں میں ترقی آتی ہے یہ میری کوشش ہے کہ بلا رنگ و نسل لوگوں کی خدمت کروں کیونکہ میں خود کو عوام کا خادم سمجھتا ہوں علاقے میں سائلین کے درمیان بیٹھ کر فخر محسوس کرتا ہوں۔ صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری نے مزید کہا کہ سفید سمیت مختلف علاقوں میں آبادی بڑھنے سے تحصیل اور سب تحصیل کی ضرورت بڑھ گئی ہے جلد یہاں اس علاقے کو تحصیل کا درجہ دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے تاکہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے سائلن کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکیں صوبائی وزیر کے ترقیاتی منصوبوں سے متاثر ہوکر لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ میر نثار مری، میر دوست علی مری،حاجی عبدالرحمن مری سمیت دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں