افغان صوبہ ننگرہار میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں 9افغان شہری جاں بحق
کوہاٹ:پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ ننگرہار میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 9 افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اوتار بچے شامل ہیں۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ خوفناک حادثہ گزشتہ روز صوبہ ننگر ہار کے ضلع بتی کوٹ میں جلال آباد تورخم شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب بارات میں شامل یہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 9 افغان شہری موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فوری طور پر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔
Load/Hide Comments


