سول ایوی ایشن کاایئرپورٹس پر اسپرے ٹنل لگانے کافیصلہ

کراچی:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر کرونا وائرس کے پھیلا ؤکی روک تھام کیلئے اسپرے ٹنل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تمام مسافروں اور عملے کے افراد کیلئے اسپرے ٹنل سے گزرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اسپرے ٹنل ایئرپورٹ کے داخلی،روانگی لاونج اور طیارے سے اترنے کے بعد بورڈنگ برج سے داخلے سے پہلے نصب کئے جائیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق اسپرے ٹنل نصب کرنے کا مقصد تمام عملے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ سی اے اے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈائریکٹریٹ نے تمام ایئرپورٹ منیجرز کو فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے تفصیلات طلب کرلیں۔تمام ایئرپورٹس کی مکمل بحالی سے قبل مسافروں اور عملے کو ایئرپورٹ داخلے سے پہلے جراثیم کش اسپرے ٹنل سے بھی گزارا جائیگا۔ ایئرپورٹس پر مسافروں کو براہ راست سروس فراہم کرنے والے عملے کو حفاظتی کٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا کہنا ہے کہ چیف میڈیکل آفیسرز اور ایئرپورٹس منیجر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ تمام مسافروں کے سامان کو طیارے میں لوڈ کرنے سے پہلے جراثیم کش اسپرے بھی کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں