جرمنی،نئی حکومت کی تشکیل کے لیے تین پارٹی پر مشتمل مخلوط حکومت کی منظوری
برلن: جرمنی کی وفاقی حکومت کی تشکیل کی آخری رکاوٹ بھی دور ہو گئی اور گرین پارٹی کے اراکین نے نئی سہ فریقی مخلوط حکومت کی تشکیل کے معاہدے کی منظوی دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کی گرین پارٹی نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے تین پارٹی پر مشتمل مخلوط حکومت کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ اب سبکدوش ہونے والی چانسلر میرکل کے بعد کی حکومت سازی کے حتمی مرحلہ کو پائے تکمیل تک پہنچاتے ہوئے تین جماعتی اتحاد کے معاہدے کی منظوری تینوں سیاسی جماعتوں نے دے دی ہے۔گرین پارٹی کے ساتھ آئندہ وفاقی حکومت میں فری ڈیمو کریٹک پارٹی اور سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی شامل ہیں۔سوشل ڈیموکریٹ اولاف شوشالس نے صنفی مساوات کے بیانیے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملک کی پہلی صنفی توازن والی کابینہ کی نقاب کشائی کی جس میں سکیورٹی جیسے اہم محکموں میں بھی خواتین شامل ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ یہ اس معاشرے سے مماثلت رکھتا ہیجس میں ہم رہتے ہیں۔ نصف طاقت خواتین کے پاس ہوگی۔ شولس خود کو ‘فیمینسٹ یا حقوق نسواں کا علمبردار کہتے ہیں۔


